لاہور (شوبز رپورٹر) پاکستانی ٹک ٹاکر سٹار جنت مرزا سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر، ویڈیوز بھی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں، صارفین کو اُس وقت تعجب ہوا جب انہوں نے جنت مرزا کی پولیس یونیفارم میں تصاویر دیکھیں ، پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اس بار ’ہالووین‘ کو منفرد انداز میں منایا اور وہ ’فیشن پولیس‘ کے روپ میں نظر آئیں، منظرعام پر آنے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

جنت مرزا کی یہ تصاویر جاپان میں موجودگی کے دوران بنائی گئیں جن میں وہ نیوی بلو پولیس آفیسر کے اسٹائل میں نظر آ رہی ہیں ، ان کے آؤٹ فٹ میں بیلٹڈ ویسٹ اور یونیفارم جیسے بیجز شامل تھے، جبکہ انہوں نے لُک کو مکمل کرنے کے لیے کالی نی ہائی بوٹس، فنگرلیس گلوز، پولیس کیپ اور ہاتھوں میں ہتھکڑی بھی پکڑ رکھی ، ہالووین تھیم سے مطابقت رکھنے والا یہ اسٹائل مداحوں کو خاصا پسند آیا، اور تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے تمام پلیٹ فارمز پر ہزاروں لائیکس اور تبصرے آنے لگے ، مداحوں نے ان کے تخلیقی انداز، پُراعتماد پوز اور اسٹائل سینس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ٹرینڈ سیٹ کرتی نظر آئیں ، جنت مرزا، جو پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاک کریئیٹرز میں سے ایک ہیں، نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ان کا فیشن اور کانٹینٹ دونوں ہی مداحوں کو متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

