ایف آئی اے میں محکمانہ احتساب: متعدد افسران برطرف، دیگر کو تنزلی اور سزا دی گئی

اسلام آباد(کرائم رپورٹر ) ایف آئی اے میں محکمانہ احتساب کا عمل جاری سیکرٹری انٹرئیر اینڈ نارکوٹس کنٹرول کا ایف آئی اے کے متعدد افسران اور اہلکاروں کے خلاف اندرونی احتسابی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مختلف سزاؤں کا اعلان یونان کشتی حادثہ 2023 سمیت مختلف معاملات میں غفلت، بدعنوانی اور غیر پیشہ ورانہ رویے پر کئی افسران برطرف، جب کہ متعدد کی اپیلیں مسترد کر دی گئی یونان کشتی حادثہ 2023 میں غفلت کے الزامات ثابت ہونے پر کراچی ائرپورٹ کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو برطرف کر دیا گیا.

فیصل آباد ائرپورٹ کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی یونان کشتی حادثہ 2023 میں غفلت کے الزامات ثابت ہونے پر برطرف کر دیا گیا ملتان ائرپورٹ پر تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر کو انسانی اسمگلرز سے مبینہ روابط پر 3 سال کے لیے عہدے اور تنخواہ میں تنزلی کی سزا دی گئے ناقص تفتیش پر 2 سینئر انویسٹی گیٹرز جبکہ غفلت اور لاپرواہی پر ایک اسسٹنٹ ڈیٹابیس ایڈمنسٹریٹر کو بھی ملازمت سے فارغ کر دیا گیا 4 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ایک انسپکٹر کو غیر حاضری، غفلت اور ناقص تفتیش پر سزا سناتے ہوئے تنخواہ کے بنیادی پے اسکیل میں 1 سے 3 سال کی کمی کی گئی اسلام آباد ائرپورٹ پر قیدی کو مس ہینڈل کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور انسپیکٹر کو سینشور کی سزا سنائی گئی سیکرٹری انٹرئیر اینڈ نارکوٹس کنٹرول نے 6 سب انسپیکٹر، 1 اے ایس آئی، 3 ہیڈ کانسٹیبل اور 5 کانسٹیبلز کی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے نوکری سے برخاست کی سزا کو برقرار رکھا.

غیر حاضری پر ایل ڈی سی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے نوکری سے برخاست کی سزا کو برقرار رکھا گیا سپریٹنڈنٹ اور سب انسپیکٹر کی اپیل پر پروموشن روکنے کی سزا کو تبدیل کرتے ہوئے اسے سینشور میں تبدیل دیا گیا.