اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر سے ملاقات کی جس میں ریلوے، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر میں مشترکہ اقدامات کے مواقع پر غور کیا اور پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی اشتراک کو فروغ دینے پر زور دیا دونوں جانب سے مستقبل میں مسلسل رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کی تصدیق بھی کی گئی۔


