ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود/ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود/ابر آلود رہنے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے تا ہم گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام) میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں سموگ/دھند چھائی رہی۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی09، سکردو منفی 07، زیارت منفی06،گو پس منفی 05، گلگت، کو ئٹہ منفی04، چترال، دیر اور قلات میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔