اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان نے سائیکلون ڈٹوا کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر تباہی سے متاثرہ سری لنکا کی عوام کی امداد کے لیے مزید انسانی ہمدردی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے خصوصی ہدایات پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کولمبو کے لیے اضافی امدادی سامان روانہ کر دیا ہے این ڈی ایم اے نے آج لاہور سے کولمبو کے لیے 20 ٹن امدادی اشیاء سری لنکن ایئرلائن کے کمرشل فلائٹ کے ذریعے بھیجی ہیں، جن میں متاثرہ کمیونٹیز کے لیے ترپال شیٹس اور ڈرائی ملک شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کمرشل فلائٹس کے بیلی اسپیس کا استعمال کرتے ہوئے امدادی سامان کی روانگی کو تیز کرنے کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ اگلے دنوں میں مزید ریلِی بھیجی جا سکے۔
پاکستان نے سائیکلون ڈٹوا سے متاثرہ سری لنکا کی مدد کے لیے مزید انسانی ہمدردی کی ریلِی بھیج دی
یہ قونصائنمنٹ اس وقت بھیجی گئی ہے جب گزشتہ روز پاک فوج کی 47 رکنی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم 6.5 ٹن سامان کے ساتھ کولمبو پہنچائی گئی تھی اور یہ ٹیم مقامی حکام کے تعاون سے بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے مزید برآں، وزیراعظم کے احکامات پر این ڈی ایم اے نے سری لنکا میں متاثرہ افراد کی درمیانی مدت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 200 ٹن انسانی ہمدردی کا سامان سمندر کے ذریعے بھی بھیجا ہے۔ پاکستان نیوی کے بحری اور فضائی وسائل بھی سری لنکا میں ریسکیو، ٹرانسپورٹ اور ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں فعال طور پر حصہ لے رہے ہیں این ڈی ایم اے نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان سری لنکا کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور بحران کے دوران دوستانہ ممالک کے ساتھ کھڑا رہے گا تاکہ قدرتی آفات کے انسانی اثرات کو کم کیا جا سکے.

