کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات: 2,870 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور، پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابات کیلئے 2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، 329 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے 2 ہزار 541 امیدوار میدان میں ہیں، 641 میں سے 515 وارڈز میں امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، 108 وارڈز میں صرف ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جبکہ 18 وارڈز میں کسی امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی۔