اسلام آباد ائیرپورٹ پر بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، ایف آئی اے کی کارروائی

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک مسافر کو بھائی کے پاسپورٹ استعمال کر کے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مسافر کی شناخت محمد ارسلان کے نام سے ہوئی، جو فلائٹ نمبر TK751 کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کر رہا تھا امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا، جس پر اس سے تفتیش کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ محمد ارسلان نے اٹلی جانے کے لیے اپنے بھائی محمد عمران کا پاسپورٹ اور ریذیڈنٹ کارڈ پیش کیا۔

مسافر کو مزید کارروائی اور متعلقہ ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ایف آئی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بیرون ملک سفر کے لیے ہمیشہ قانونی راستہ اختیار کریں، اپنی ذاتی دستاویزات جیسے پاسپورٹ غیر متعلقہ افراد کے حوالے نہ کریں اور ویزا کے حصول کے لیے متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا اپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں۔