وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی SPAR6C کے تحت کم کاربن ٹرانسپورٹ پر ویبنار میں شرکت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے SPAR6C کے زیر اہتمام کم کاربن ٹرانسپورٹ پر منعقدہ ویبنار میں شرکت کی، جس کا عنوان تھا: “پاکستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں کاربن اخراج میں کمی: آرٹیکل 6 کے تحت تعاون” ، ڈاکٹر مصدق ملک نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کی ڈی کاربنائزیشن کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ عمل صرف الیکٹرک گاڑیوں تک محدود نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے گرین ہائیڈروجن کو مستقبل کی بھاری ٹرانسپورٹ کے لیے مؤثر اور ناگزیر حل قرار دیا اور اس کی پیداوار، استعمال اور انضمام کے امکانات پر روشنی ڈالی ، وفاقی وزیر نے کہا کہ پالیسیوں کی کامیابی کے لیے مؤثر تربیت اور ادارہ جاتی صلاحیت کا ہونا ضروری ہے تاکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں کم کاربن مستقبل کو حقیقت میں بدلا جا سکے۔