اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف سفارتی پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کے کیس کی سماعت جج احمد شہزاد گوندل کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی سماعت کے دوران سردار تنویر الیاس کے وکیل بابر خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سردار تنویر الیاس کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی۔

