ڈی آئی جی محمد جواد طارق کا ٹیکنکل ٹیم کی پیشہ ورانہ خدمات پر خراجِ تحسین

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جواد طارق نے فرائض منصبی کی ادائیگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹیکنکل ٹیم کو تعریفی اسناداور انعامات سے نوازا،اسلام آباد پولیس کا وقار ان افسران کی بدولت ہے جو ایمانداری، خلوصِ نیت اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد محمد جو اد طا ر ق نے فرائض کی انجام دہی کے دوران بہتر ین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر ٹیکنکل ٹیم کوانعامات وتعریفی اسناد سے نوازا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان پولیس افسران نے فرض شناسی ،ایمانداری اور بھرپور لگن کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے سنگین جر ائم میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی میں معاونت فراہم کی،اسلام آباد پولیس کا وقار انہی افسران کی بدولت ہے جو ایمانداری، خلوصِ نیت اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہیں.

انہو ں نے مزید کہا کہ بہادری،تہذیب اور شفافیت اسلام آباد پولیس کے امتیازی نشان ہونے چاہیں، تمام افسران بھرپور ایمانداری ،فرض شناسی ،جانفشانی اور بہادری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں، آپ سب لوگ ایک بہترین پولیس فورس کا حصہ ہیں، اس موقع پر تمام افسران نے تعریفی اسناد اور انعامات کے حصول کو قابل ستائش قرار دیا.