اسلام آبا د(کرائم رپورٹر)سیف سٹی اسلام آباد وفاقی دارلحکومت کی ایک مستعد، جدید اور ہر لمحہ بیدار آنکھ سال 2025 میں سیف سٹی کے کیمروں نے 97 ہزار 506 مختلف اقسام کے سرویلنس آپریشنز کئے ،جبکہ محرم الحرام کے دوران01ہزار سے زائد مجالس اور 120 سے زیادہ جلوسوں کے روٹس کی حفاظت کے لئے ڈرون کیمرے، سمارٹ کاریں اور سیف سٹی کا جدید نظام ہر وقت فعال رہا،ملکی و غیر ملکی وفود، کھیلوں کے بڑے ایونٹس اور سیاسی سرگرمیوں سمیت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ہر ایونٹ کوسیف سٹی نے رئیل ٹائم مانیٹرنگ سے محفوظ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے ویژن کے تحت سیف سٹی اسلام آبادجدید ٹیکنالوجی، بروقت ردِعمل اور شفاف کارروائی کی ایک نئی پہچان بنتے ہوئے تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سیف سٹی اسلام آباد وفاقی دارلحکومت کا نگران ڈویژن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مستعد، جدید اور ہر لمحہ بیدار آنکھ ہے،سال 2025 میں سیف سٹی کے کیمروں نے 97 ہزار 506 مختلف اقسام کے سرویلنس آپریشنز کیے،جن میں غیر رجسٹرڈ گاڑیاں،مشکوک افراد ،حساس عمارات اور عوامی مقامات وغیرہ شامل ہیں ،سیف سٹی کیمرہ جات کی بدولت سال بھر کے متعدد ہائی پروفائل کیسز، ڈکیتی، دہشت گردی اور راہزنی کے بے شمار مقدمات منطقی انجام کو پہنچے۔ اسی طرح محرم الحرام کے دوران01ہزار سے زائد مجالس اور 120 سے زیادہ جلوسوں کے روٹس کی حفاظت کے لئے ڈرون کیمرے، سمارٹ کاریں اور سیف سٹی کا جدید نظام ہر وقت فعال رہا۔رواں سال ملکی و غیر ملکی وفود، کھیلوں کے بڑے ایونٹس اور سیاسی سرگرمیوں سمیت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ہر بڑے ایونٹ کوسیف سٹی نے رئیل ٹائم مانیٹرنگ سے محفوظ بنایا۔سال 2025 میں 200 کے قریب ملکی و غیر ملکی وفود نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا ۔اسی طرح سیف سٹی میں 696 اے آئی بیسڈ چہروں کی شناخت کرنیوالے اور آٹو نمبر پلیٹ ریڈر کیمرہ جات کا اضافہ بھی کیا گیا جو کہ جرائم کے سدباب میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔رواں سال سیف سٹی اسلام آباد نے ہنچ لیب اور گولڈن آورسسٹم متعارف کروایا.
جس کے تحت 326 اہم کیسز میں فوری ردِعمل دیا گیااور 63 مقدمات میں ابتدائی قانونی کارروائی وہیں سے شروع ہو گئی جبکہ ہنچ لیب کے ورچوئل افسران نے 101 خطرناک گروہوں کی نشاندہی کی جن میں سے 82 گروہوں کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کی گئی، اسی طرح ہوٹل آئی سسٹم کے ذریعے11 لاکھ 45 ہزار 992 افراد کا ڈیٹا ریکارڈ ہوااور اس ڈیجیٹل شناخت کی بنیاد پر300 سے زائد اشتہاری و عدالتی مفرور قانون کی گرفت میں آئے۔سیف سٹی کے ڈیجیٹل کنٹرول روم نے سال بھر میں 7 0لاکھ 45 ہزار 755 شہریوں کی رہنمائی کی ۔اسی عرصہ میں کرایہ داروں کی رجسٹریشن سے لے کر غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، گاڑیوں کی ویری فیکیشن،گمشدگی رپورٹس اور میڈیکل سرٹیفیکیٹس سمیت ہر ضرورت ایک ہی نظام کے تحت پوری کی گئی جسے سیف سٹی کے ڈیجیٹل کنٹرول روم سے ترجیحی بنیادو ںپر مانیٹر کیا گیا۔ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے78 ہزار 533 شکایات ریکارڈ ہوئیںجو شفافیت اور شہری سہولت کا ایک نیا باب ہے۔ آن لائن و ویمن پولیس اسٹیشن ہیلپ لائن 1815 نے9 0ہزار 534 کالز موصول کیںجن میں سے 02 ہزار 719 پولیس سے متعلقہ تھیںاور ان کا فوری حل یقینی بنایا گیا۔سال 2025 میں “پکار “15- پر15 لاکھ 78 ہزارسے زائد کالز موصول ہوئیں۔
ان میں سے1 لاکھ 9 0ہزار 157 پر پولیس نے فوری رسپانس دیاجبکہ 1 0لاکھ 69 ہزار 240 شہریوں کو رہنمائی فراہم کی گئی۔سال 2025 میں پہلی بارکوالٹی اشورنس ڈیسک قائم کیا گیاجہاں ہر کال کا تجزیہ، کال ٹیکر کی تربیت اور ایمرجنسی ریسپانس کے معیار کو بہتر بنایا جاتا ہے۔سیف سٹی کے ای چالان سسٹم نے سال بھر میں 11 ہزار 372 ڈیجیٹل چالان جاری کئے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو مضبوط بنایا۔اسی طرح شہریوں کی حفاظت کے لئے آن لائن ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ اور ون انفو ایپ متعارف کرائی گئیں۔ٹیکسی ایپ میں 3500 مسافر ،15 ہزار 362 ڈرائیورزاور 15 ہزار 310 ٹیکسیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ 1,495 ایمرجنسی کالز پر فوری قانونی کارروائی بھی کی گئی ،اسی طرح ون انفو ایپ پرشہریوں نے 1,206 مختلف اقسام کی انفارمیشن پولیس تک پہنچائی جبکہ 1,475 ایمرجنسی کالز ون انفو ایپ پر کی گئیں جن پر فوری پولیس کی مدد پہنچائی گئی۔سال 2025میں اسلام آباد میں مقیم چینی کمیونٹی کی سہولت کے لئے We Chat سروس بھی متعارف کروائی گئی تاکہ چینی زبان جاننے والے پولیس افسران انہیں براہِ راست، محفوظ اور تیز ترین مدد فراہم کر سکیں،ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی اسلام آباد محمد ہارون جوئیہ نے کہا ہے کہ سیف سٹی اسلام آباد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے انسداد، شاہراہوں پر مو¿ثر ٹریفک کی روانی اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات کی ہمہ وقت نگرانی کو یقینی بنا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، جدید کیمروں اور مربوط مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے شہر کی سکیورٹی کو مزید موثر بنایا گیا ہے .
اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مو¿ثر رسپانس فراہم کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ سیف سٹی اسلام آباد شہریوں کو محفوظ، پ±رامن اور منظم ماحول فراہم کرنے کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ اور ہم آہنگی قائم رکھی گئی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دے کر محفوظ اور پ±رامن اسلام آباد کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں.

