لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا آفریدی نے خاموشی سے منگنی کرکے مداحوں کو خوشخبری سنادی تفصیلات کے مطابق فیصل قریشی اور فیروز خان جیسے بڑے فنکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی حنا آفریدی نے اپنی زندگی کی شروعات کردیں اور اس حوالے سے انہوں نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر خوش خبری سنائی ہے حنا آفریدی معروف کنٹینٹ کریئٹر تیمور اکبر کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھیں اداکارہ حنا آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں وہ زرد رنگ کا شلوار قمیص جبکہ تیمور نے سفید شرٹ اورکالی رنگ کی پینٹ پہنچ رکھی ہے اس پوسٹ کی ایک تصویر میں 16 جنوری 2016 کی تاریخ درج ہے جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ اداکارہ کی شادی کی تاریخ ہے۔
ان تصاویر اور ویڈیوز کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو مبارکباد دی جاری ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

