ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اور سی ٹی او کی ہدایات پر روڈ سیفٹی مہمات کامیاب، ہیڈ انجری میں ریکارڈ کمی”

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات اور سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایات پر ضلع راولپنڈی میں روڈ سیفٹی مہمات اور لاء انفورسمنٹ کے مثبت نتائج، ہیڈ انجری میں ریکارڈ کمی۔شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے خصوصی احکامات اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایات پر ضلع راولپنڈی میں روڈ سیفٹی مہمات اور لاء انفورسمنٹ کی بدولت مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں .

دسمبر کے پہلے 3ہفتوں میں ہیڈ انجری میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ ضلع راولپنڈی میں روڈ سیفٹی مہمات اور بہترین لاء انفوسمنٹ کی بدولت حادثات اور خصوصاً ہیڈ انجری میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔آگاہی فراہم کرنے کیساتھ قانون شکن عناصر کیخلاف بھی بلا تفریق کاروائیان بھی جاری ہیں،ضلع راولپنڈی میں ہیلمٹ کی پابندی کو100فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ، سٹاپ لین سمیت دیگر قوانین پر پر بھی عملد ر آمد کروایا جا رہا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے اور شہر میں منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ہم ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ اور دیگر ٹریفک قوانین کی پابندی کی یقینی بنانے پر شہریوں کے بھی مشکور ہیں.