راولپنڈی موبائل لائسنسنگ وینز شہریوں کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہفتہ وار شیڈول کے مطابق خدمات جاری

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر پولیس موبائل لائسنسنگ وینز عوام الناس کی خدمت میں کوشاں، دور دراز سے تعلق رکھنے والے شہریوں کیلئے موبائل لائسنسنگ وینز کا ہفتہ واری شیڈول جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے احکامات اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایات پرلائسنسنگ و پولیس سٹیشن وینز عوام الناس کی خدمت میں کوشاں ہے، دور دراز سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی رہنمائی و سہولت کیلئے موبائل لائسنسنگ وینز کا ہفتہ واری شیڈول جاری کر دیا گیا۔

انچارج ڈرائیونگ لائسنس برانچ انسپکٹر امتیاز خان کے مطابق موبائل پولیس وینزپیر کو ڈھوک سیداں اورراجہ بازار فوارہ چوک، منگل کوچونگی نمبر8کھنہ روڈ اورمصریال گاؤں یونین کونسل رائیکا میرا،بدھ کوسردار مارکیٹ کلر سیداں،جمعرات کو بسالی گاؤں اور ڈھوک گگن جوڑیاں چکری روڈ،جمعہ مصریال چوک اور جھاورا پکٹ،ہفتہ کوخواجہ کارپوریشن اورخصالہ گاؤں اڈیالہ روڈ لائسنسنگ سہولیات فراہم کرے گی جبکہ اتوار کواولڈ واران ڈپو صد میں خصوصی رکشہ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

موبائل پولیس خدمت صبح9بجے سے شام 4بجے تک اپنے مقررہ پوائنٹس پرشہریوں کی سہولت کیلئے موجود ہو گی۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ موبائل لائسنسنگ وینز کے ذریعے شہریوں کو انکی دہلیز پر لائسنسنگ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،شہریوں کو بھی چاہیے کہ اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور اپنے قریبی لائسنسنگ سینٹر یا خدمت مرکز سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔