لاہور-سیالکوٹ ایم 11 ٹریفک کے لیے بند، دیگر راستے دوبارہ کھول دیے گئے

لاہور(بیورو رپورٹ)موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں سے کوٹلاہور اور اسلام آباد تک، خاص طور پر کوٹ مومن سے بلکسر تک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق لاہور-سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی ابتدائی طور پر ٹریفک کے لیے کھولا گیا تھا.

تاہم دھند کے باعث حدِ نگاہ میں کمی آنے پر یہ راستہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ دیگر موٹرویز جہاں دھند کی وجہ سے بند کی گئی تھیں، حدِ نگاہ بہتر ہونے کے بعد دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔ موٹروے پولیس شہریوں سے ہدایت کرتی ہے کہ دھند کے دوران احتیاط برتیں اور موٹرویز پر اپ ڈیٹس کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ رکھیں۔