اسلام آباد پولیس کے نائب چیف ڈرل انسٹرکٹر شیر محمد 41 سالہ خدمات کے بعد ریٹائر، کیپیٹل پولیس کالج میں پروقار الوداعی تقریب منعقد

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )اسلام آباد پولیس میں 41 سال خدمات سر انجام دینے کے بعد نائب چیف ڈرل انسٹرکٹر شیر محمد ریٹائر ہو گئے کیپیٹل پولیس کالج میں ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سی ڈی آئی کی طویل، مخلصانہ اور پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں 41 سال تک فرض شناسی، محنت اور پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دینے کے بعد نائب چیف ڈرل انسٹرکٹر شیر محمد ریٹائر ہو گئے،ان کی طویل اور مثالی خدمات کے اعتراف میں کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر/ٹریننگ ملک جمیل ظفر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ اس موقع پر پولیس کے سینئرافسران، انسٹرکٹرز اور ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی .

ڈی آئی جی ملک جمیل ظفر سمیت سینئر پولیس افسران نے ریٹائر ہونے والے افسر کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نائب چیف ڈرل انسٹرکٹر شیر محمد کی طویل، مخلصانہ اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری سروس کے دوران نظم و ضبط، تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کی اعلیٰ مثال قائم کی، ان کی خدمات اسلام آباد پولیس کیلئے مشعلِ راہ ہیں،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے ریٹائر ہونے والے افسر کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا،اس موقع پر انہیںیادگاری تحائف بھی پیش کیے گئے اور ان کی 41 سالہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا.