راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تھانہ وارث خان نے ،خاتون سے دست درازی کرنے والے 3 افراد گرفتار،۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے دست درازی کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا، مدعیہ مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے میرے ساتھ ہاتھاپائی کی اور بدتمیزی کی،وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست افرادکو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،خواتین،بچوں پر تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں۔

