اسلام آباد پولیس کا “نشہ اب نہیں ” تحریک کے تسلسل میں مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز کا انعقادجاری

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کا “نشہ اب نہیں ” تحریک کے تسلسل میں مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز کا انعقادجاری ملینیم یونیورسل کا لج میں منعقدسیمینار میں سینئر پولیس افسرا ن نے طلبا و طالبات کو منشیات کے نقصانات، منشیات کی لعنت سے معاشرے پر منفی اثرات اور اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آبادپولیس نے وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی “نشہ اب نہیں “تحریک شروع کر رکھی ہے،اس سلسلے میں ملینیم یونیورسل کا لج میں منعقد سیمینار میں ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا ر ق، ایس ایس پی انو سٹی گیشن محمد عثمان طا ر ق بٹ اور دیگر سینئر افسران نے طلباءو طالبات کو منشیات کے نقصانات .

منشیات کی لعنت سے معاشرے پر منفی اثرات اور اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا ر ق اور ایس ایس پی انو سٹی گیشن نے کہا کہ نوجوان خاص کر طلبہ کیلئے منشیات کا استعمال انکے صحت اور مستقبل دونوں کیلئے تباہ کن ہے طلبہ خود کو بھی اس ناسور سے بچائیں اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں اپنا اہم کر دار ادا کریں، کیونکہ والدین اور اساتذہ کے تعاون سے ہی نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچایا جاسکتا ہے، انہو ں نے طلبہ سے التماس کی ہے کہ وہ اپنے اردگردمنشیات کی کسی قسم کی سرگرمی کے بارے میں پولیس کو فوری اطلاع دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، جب تک عوام کا تعاون حاصل نہیں ہوگا اس ناسور کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طورپرمنشیات کی روک تھام کیلئے بھرپور کردرادا کر رہے ہیں .

جبکہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں، اسلام آبادپولیس منشیات فروشی جیسے گھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہری منشیات کے خاتمے کیلئے اسلام آباد پولیس کا ساتھ دیں اور عزم کریں کے نشہ اب نہیں، سیمینار کے اختتام پرطلباءو طالبات نے اس ناسور کے خاتمے کیلئے اسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور پولیس کے ساتھ ملکر منشیات کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی.