کراچی(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ لائبہ خان کے شوہر کون ہیں؟اداکارہ نے اس حوالے سے اہم انکشاف کردیا ، کفارہ، مہرہ اور آس پاس جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والی لائبہ خان نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں انکشاف کیا کہ ان کے شوہر جواد دراصل ان کے مداح تھے، جواد نے رابطوں کے ذریعے ان کا نمبر حاصل کیا اور انہیں 2019 میں میسج کیا۔لائبہ خان نے بتایا کہ میں نے پہلے پہل جواد سے بات نہیں کی،اس کے بعد وہ ہر سال سالگرہ کی مبارکباد بھیجتے رہے، آخرکار ان کی ملاقات 2022 میں ایک تقریب میں ہوئی اور وہیں انہوں نے جواد کو دیکھا،وہ باتیں کرنے لگے اور وہ بھی انہیں پسند کرنے لگی،بعدازاں جواد شادی کا پروپوزل لے کر ان کے گھر آئے، ان کے والدین کو جواد ٹھیک لگے اور آخر کار 2024 میں مدینہ منورہ میں نکاح ہوگیا۔
لائبہ خان نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر فارمیسی کا کاروبار کرتے ہیں، جواد نے اس سے قبل امریکا میں ہر طرح کی عجیب و غریب ملازمتیں کی ہیں یہاں تک کہ ایک وقت میں ٹیکسی بھی چلائی اور آج ان کا ایک طے شدہ کاروبار ہے اور انہوں نے اپنے تمام اہل خانہ اور رشتہ داروں کو آباد ہونے میں مدد کی ، لائبہ خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ اپنے شوہر سے پہلی بار ملی تھیں تو انہوں نے مداح ہونے کے باوجود ان سے ہاتھ تک نہیں ملایا تھا، وہ ہمیشہ قابل احترام تھے اور انہوں نے دیکھا کہ جواد نے کس طرح ہمیشہ اپنے خاندان کی حمایت کی اور وہ جانتی تھیں کہ وہ اپنی ہونے والی بیوی کے ساتھ بھی ایسے ہی ہونگے، اس طرح انہوں نے جواد کے ساتھ پوری زندگی گزارنے کافیصلہ کرلیا۔

