راولپنڈی (کرائم رپورٹر )تھانہ کہوٹہ نے ، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا، زیر حراست اشتہاری نے زمین کے تنازعہ پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے چار شہریوں کو قتل کر دیا تھا .
اشتہاری جولائی 2025 سے پولیس کو مطلوب تھا، کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، زیر حراست اشتہاری کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی صدر انعم شیرکا کہنا تھا کہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

