اسلام آباد(سپیشل رپورٹر )و فاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے خلاف شہری نے پارلیمنٹ میں داخل ہو کر احتجاج شہری پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں کیسےاندر چلا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر معاملے کی انکوائری مکمل تحقیقات پر پتہ چلا کہ وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف ویڈیو بنانے والا شخص شہروز کو کسی اور کی نہیں بلکہ راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر ناصر بٹ کی گاڑی نکلی،راولپنڈی کی سیاست میں ہلچل،وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کے معاملے میں الزام ن لیگی حلقوں میں کھلبلی اولپنڈی کی سیاسی فضا اُس وقت گرم ہو گئی جب ایک شہری کی جانب سے وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی پر پانچ کروڑ روپے کی ادائیگی سے متعلق الزامات سامنے آئے۔
معاملے نے نہ صرف مسلم لیگ (ن) کے مقامی حلقوں میں ہلچل مچا دی بلکہ پارٹی کے اندر اختلافات کی بازگشت بھی سنائی دینے لگی ہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر متاثرہ شہری کو لے جانے والے شخص کی شناخت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصر بٹ کے طور پر ہوئی ہے، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں مختلف سوالات اٹھنے لگے ہیں۔متاثرہ شہری شہروز نامی شخص کا دعویٰ ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس کے پانچ کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ الزام سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کی مقامی قیادت میں بے چینی پائی جا رہی ہے جبکہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر بھی بحث شروع ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ ایک ایسی لاٹمنٹ سے جڑا ہوا ہے جو مبینہ طور پر زہیب نامی شخص نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی (پی ایچ اے) سے تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار روپے میں لیز پر حاصل کی، جسے بعد ازاں مبینہ طور پر سب لیز کے ذریعے آگے منتقل کیا گیا۔سیاسی مبصرین کے مطابق معاملہ منظرِ عام پر آنے کے بعد راولپنڈی کی مقامی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی ہے جبکہ مخالف سیاسی حلقے بھی اس معاملے کو موضوع بنا رہے ہیں۔تاحال وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی یا مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کی جانب سے ان الزامات پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا.
اس حوالے سے جب کیپٹل نیوز پوائنٹ نے ن لیگ کے سینیٹر ناصر بٹ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے مہمان ان کی گاڑی میں ان سے ملنے اکثر پارلیمنٹ آتے رہتے ہیں، اس بات کا پابند نہیں کہ کسی وفاقی وزیر سے پوچھ کر اپنا کوئی مہمان بلاؤں، البتہ میں نے کسی کو وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف ویڈیو بنانے کا نہیں کہا۔

