ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے ملاقات: آئینی ترمیم پر بات نہیں ہوئی، بجٹ ریلیف اور کراچی منصوبوں پر گفتگو

کراچی(بیورو رپورٹ ) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) قیادت کی وزیراعظم سےملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی پارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیوایم رہنماؤں کی وزیراعظم اور ان کی ٹیم سے کسی بھی آئینی ترمیم پر بات نہیں ہوئی، وفاقی حکومت کے نمائندوں نےبھی حالیہ دنوں میں کسی ممکنہ ترمیم کا ذکر نہیں کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ایم کیوایم رہنماؤں نے آئندہ بجٹ میں ٹیکس ریلیف پر بات کی، کراچی پیکیج اور کے فور پر ایم کیو ایم وفد نے گفتگو کی دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اگلےمالی سال کےبجٹ میں ترقیاتی پیکیج پر غور کی یقین دہانی کرائی۔