راولپنڈی ملیہ پارک میں شجرکاری مہم، سرسبز و صاف ماحول کے فروغ پر زور

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور ایک نجی این جی او کے تعاون سے ملیہ پارک سکستھ روڈ راولپنڈی میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا تقریب میں رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ اورنگزیب، رکن صوبائی اسمبلی عاصمہ ناز عباسی اور رکن صوبائی اسمبلی شازیہ رضوان نے خصوصی شرکت کی اور پودے لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

اس موقع پر طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور بہتر و سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے شجرکاری نہایت اہم ہے۔ انہوں نے شہریوں خصوصاً نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحول کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تقریب کے دوران طلبہ اور اساتذہ میں پودے بھی تقسیم کیے گئے تاکہ شجرکاری کے عمل کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ماحول دوست سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے رہیں گے،ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی ایم ڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات کے مطابق شہر بھر کو سرسبز بنانے کے عزم کو لے کر آگے بڑھتی رہے گی .