اسلام آباد ( و یب ڈ یسک ) کم عمر لڑکی سے شادی کرنے والے 60 سالہ حکیم بابر کو زہر دینے کا انکشاف یہ انکشاف انہوں نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والی ایک ویڈیو میں کیا جس میں انہوں نے وزیراعلی پنجاب ڈی ائی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی انکوائری کر کے انہیں انصاف دلایا جائے،کم عمر لڑکی سے شادی کر کے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے 60 سالہ حکیم بابر نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جوس میں زہر ملا کر پلایا گیا جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی ،حکیم بابر نے الزام عائد کیا کہ انہیں کوٹلی کھوکھراں سے تعلق رکھنے والے صفدر اور سیکو نامی شخص نے اپنے گھر بلایا جہاں مبینہ طور پر جوس میں زہر ملا کر پلایا گیا۔
ان کے مطابق جوس پینے کے بعد ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور ان کی حالت تشویشناک ہو گئی۔حکیم بابر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چھوٹے بچے ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں یا ان کے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری مبینہ طور پر نامزد افراد پر عائد ہوگی،دوسری جانب واقعے کے حوالے سے پولیس یا متعلقہ حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا۔ اصل حقائق حکیم بابر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

