ٹرمپ کا شامی صدر کی کارکردگی پر اظہار اطمینان، شام کو مستحکم ملک قرار دے دیا

انقرہ (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی صدر سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ شام کے صدر بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور شام اب ایک انتہائی مستحکم ملک بن چکا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ شام پر عائد پابندیاں ہٹا چکا ہے، جس سے شام کو نمایاں فائدہ پہنچا ہے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پابندیوں کے خاتمے سے شام کی معیشت کی بحالی اور استحکام کے عمل کو مزید تقویت ملے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ مستقبل میں شام کا نام دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے بھی خارج کرنے پر غور کر سکتا ہے، اگر حالات مثبت سمت میں آگے بڑھتے رہے۔