خواجہ آصف اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات، علاقائی امن اور دفاعی تعاون پر گفتگو

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی ، ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ترجمان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مسلسل رابطوں پر زور دیا جبکہ تعمیری بات چیت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی، جو باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل رابطے اور تعاون برقرار رکھنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔