بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کے حوالے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ، تحریک انصاف کی جانب سے جاری ملاقاتی فہرست فوکل پرسن اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کے حوالے کی ، بانی پی ٹی آئی سے ملنے والوں کی فہرست میں طارق محمود چوہدری، سید عمر دراز، اظہر رؤف، رانا ارسلان، صدیق خان ترین اور عمر بیگ کے نام شامل ہیں۔