اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے ، وفاقی دارالحکومت میں اقلیتوں کے دن موقع پر تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کی آمد آمد ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا کردار قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری نے قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک ملکی تعمیر و ترقی میں اہم خدمات انجام دی ہیں، اقلیتی برادری کی ملکی دفاع کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ، وزیراعظم نے کہا کہ اقلیتی برادری کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ملک کی ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔
شہباز شریف شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں کرسچین کمیونٹی کی خدمات کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا ، دوسری جانب اُن کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان،ترکیہ دفاعی معاہدہ امن اور ترقی کے لیے ہے، یہ تاریخی معاہدہ امن اورخوشحالی کوفروغ دینے کیلئے ہے۔

