Abbas Aragchi CapitalNewsPoin.com

ٹرمپ کی معاشی جنگ پرانی امریکی غنڈہ گردی ہے . عباس عراقچی

تہران (ویب‌ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی معاشی جنگ وہی پرانی امریکی غنڈہ گردی ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی پرانی فلم ہے، ہم کئی بار دیکھ چکے ہیں ، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی دھمکیوں کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں، ہم دھمکیوں، پابندیوں سے خوفزدہ نہیں ، عباس عراقچی نے مزید کہا کہ امریکا کی تمام چالیں ناکام ہو چکی ہیں۔