میر رضا کیس ، جبران ناصر کا جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز اور نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ

کراچی (بیورو رپورٹ) میررضا کیس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر وکیل جبران ناصر کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا، اپنے ردعمل میں وکیل جبران ناصر نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ والدین حکومت پر اعتماد کریں ، جبران ناصر نے کہا کہ سندھ حکومت کم سے کم جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز اور نوٹیفکیشن تو شیئر کرے، ٹی او آرز اور نوٹیفکیشن کی ڈیمانڈ اہل خانہ 24 گھنٹوں سے کر رہے ہیں۔