Capital-DEVELOPMENT-AUTHORITY-CDA-CAPITALNEWSPOINT.COM_

دیہی اسلام آباد میں صفائی کا بڑا منصوبہ منظور، زون 4 اور 5 کی 65 یونین کونسلز میں جدید ویسٹ مینجمنٹ نظام نافذ ہوگا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)سی ڈی اے نے اسلام آباد کے زون فور اور فائیو کے دیہی علاقوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ جامع منصوبہ کی منظوری دے دی ، وزیر داخلہ محسن نقوی کے وژن اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی شاندار قیادت میں سی ڈی اے نے اسلام آباد کے زون فور اور فائیو کی65 یونین کونسلز میں سالڈ ویسٹ منجمنٹ کے مربوط اور موثر نظام کی منظوری دیتے ہوئے .

زون فور اور فائیو میں جدید ٹیکنالوجی سے کچرے کی وصولی اور تلفی کا نظام متعارف کروا دیا ، سی ڈی اے بورڈ نے بھی دیہی اسلام آباد کے لیے جامع سالڈ ویسٹ ڈسپوزل پلان کی منظوری دے دی ، اسلام آباد کے زون فور اور فائیو کے شہریوں کو ماضی میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات میسر نہیں تھیں۔زون فور اور فائیو کی 65 یونین کونسلز کو منظم صفائی کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا

زون فور اور فائیو میں روزانہ تقریباً 342 ٹن کچرے کی مینجمنٹ کی جائے گی ، دیہی اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے 1,610 اہلکار تعینات کیے جائیں گے ، کچرے کی صفائی کے لیے 103 مختلف اقسام کی مشینری استعمال کی جائے گی ، بنی گالا، غوری ٹاؤن, لہتراڑ اور دیگر دیہی علاقوں میں باقاعدہ کچرا اٹھانے کا نظام نافذ کیا جائے گا۔

دیہی اسلام آباد میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات کو کم سے کم کرنے میں مدد ملے گی، کچرے کی منتقلی اور تلفی کے لیے روٹ آپٹیمائزیشن اور جی پی ایس ٹریکنگ استعمال کی جائے گی ، سی ڈی اے کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے مانیٹر کیا جائے گا

یونین کونسل کی سطح پر صفائی کی کارکردگی کی روزانہ رپورٹ تیار ہوگی ، صفائی کے نظام میں ڈیجیٹل حاضری اور فیلڈ ڈپلائمنٹ کا نظام بھی شامل ہوگا ، اس کے علاوہ آفیشل مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ سیف سٹی کے زریعے بھی موثر نگرانی کی جائے گی ، لوگوں کی شکایات کو بروقت حل کرنے کے لیے بھی تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ترکی کی معروف ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی معاونت سے جدید صفائی نظام متعارف کرایا جارہا ہے، دیہی علاقوں میں طویل روٹس اور تنگ سڑکوں کے لیے منی ٹپرز اور ہینڈ کارٹس استعمال ہوں گے، اسلام آباد کا کوئی علاقہ صفائی کے معاملے میں نظرانداز نہیں ہو گا ۔ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف
ممبر انوائرمنٹ عبداللہ خرم نیازی منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے۔

شہریوں نے چیرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کے فیصلہ اور سالڈ ویسٹ کی ڈسپوزل کے عملی اقدام کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اسی طرح فلاح وبہبود اور صفائی ستھرائی کے کاموں کے لیے عملی اقدامات کرتے رہیں جس سے اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے میں مدد ملے گی۔