کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کی بندش کے بعد بحال ہوگئی ، ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ ہوگی، پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج شام کو کوئٹہ پہنچے گی ، حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں ایک روز کیلئے معطل کی گئی تھی۔

