سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات، مشترکہ کمیٹی کیلئے تمام جماعتوں سے نام طلب

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات کے معاملے پر حکومت نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے نام طلب کر لئے ، پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی نے جمعہ کے روز سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور کی تھی، جس کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی، جبکہ حکومت نے تمام جماعتوں سے اپنے نام فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے ، پارلیمانی ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے نام موصول ہوتے ہی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، کمیٹی سانحہ پمز سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور واقعے کی پارلیمانی سطح پر تحقیقات کرے گی۔