ابوظبی (ویبڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے المنہاد ایئر بیس پر ایران کے مبینہ ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای کو جواب دینے کا مکمل حق حاصل ہے ، اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی ڈرون حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافہ اور متحدہ عرب امارات کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اماراتی فضائی دفاعی نظام نے ایران سے آنے والے ڈرون کو اماراتی سمندری حدود میں مار گرایا ، واضح رہے کہ ایرانی فوج نے آج صبح متحدہ عرب امارات کے المنہاد ایئر بیس کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

