بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس دو روزہ معطلی کے بعد بحال

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس 2 روزہ معطلی کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ، ریلوے انتظامیہ کے مطابق جعفر ایکسپریس آج اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئی، پشاور سے آنے والی ٹرین آج کوئٹہ پہنچے گی ، یاد رہے کہ ٹرین سروس ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں 2 روز کیلئے معطل کی گئی تھی۔