اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) 7 ستمبر 2026 یومِ فضائیہ کے موقع پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے ایک نیا ولولہ انگیز ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے، جس میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرأت، قربانیوں، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے لازوال محبت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
یومِ فضائیہ کے موقع پر جاری کیے گئے اس نغمے کے بول پاکستان کی مٹی سے محبت رکھنے والے ہر پاکستانی کے جذبات کو اجاگر کرتے ہیں۔ نغمے میں مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پاک فضائیہ کے شاہینوں کے عزم اور جذبے کو نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
نغمے میں وطن کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید جنگی مہارتوں کو بھی خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرأت اور بہادری کو نمایاں کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے وطن کے دفاع میں لازوال قربانیاں دے کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔
نغمے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بے مثال جرأت اور ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کی بدولت پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
نئے ملی نغمے میں پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کی جانب سے دشمن کو دی جانے والی فیصلہ کن شکست کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو پاکستان کی فضائی طاقت، قومی عزم اور دفاعِ وطن کی روشن مثال قرار دیا گیا ہے۔
نغمے کے مختلف مناظر میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کا ہر لمحہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے وقف رہنے اور ہر چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرنے کا عزم نمایاں کیا گیا ہے ، یومِ فضائیہ کے موقع پر جاری ہونے والا یہ نغمہ پاک فضائیہ کے شہداء، غازیوں اور موجودہ دور کے جانباز شاہینوں کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قوم کے اندر حب الوطنی، عزم اور دفاعِ وطن کے جذبے کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

