اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی درخواست پر سماعت کے دوران رپورٹ جمع کروا دی گئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی ، علیمہ خان کی جانب سے وکیل خالد یوسف چودھری اور شاہینہ شہاب جبکہ سرکار کی جانب سے عثمان گھمن پیش ہوئے۔
عدالت میں جمع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 3 مقدمات درج ہیں جبکہ ایف آئی اے میں دونوں بہنوں کے خلاف ایک انکوائری بھی زیرِ التوا ہے ، سرکاری وکیل نے بتایا کہ آج تک کی معلومات کے مطابق کل یہی تین مقدمات اور ایک ایف آئی اے انکوائری ہے۔
ہائیکورٹ نے رپورٹ جمع کرانے کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی، درخواست بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی تھی ، درخواست شاہ ریز خان نے اکتوبر 2024 میں دونوں بہنوں کی گرفتاری کے دوران دائر کی تھی۔

