راولپنڈی(سی این پی)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 2 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار طاہر ایوب نے 4913ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مین العابدین اعجاز رہے جنہوں نے 4583 ووٹ حاصل کئے، تیسرے نمبر پر تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار عامر رئوف رہے جنہوں نے 880 ووٹ حاصل کئے، وارڈ میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 61124ہے، ٹوٹل پول ووٹوں کی تعداد 11977 رہی اس طرح ووٹوں کی شرح بیس فیصد رہے، ایک سو ستائیس ووٹ مسترد ہوئے۔