گوادر پورٹ اتھارٹی اور چینی کمپنی کے درمیان گوادر سرمایہ کاری کیلئے معاہدہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گوادر پورٹ اتھارٹی اور چینی کمپنی کے درمیان گوادر سرمایہ کاری کیلئے معاہدہ گوادر پورٹ اتھارٹی اور شننگ انٹرپرائز کا لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے معاہدے کو اہم سنگِ میل قرار دیا.وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر کو ریجنل ٹرانس شپمنٹ سینٹر بنائینگےفری زون میں نئی صنعتوں اور منصوبوں کے قیام پر اتفاق شننگ انٹرپرائز کے تعاون سے گوادر کی تجارتی صلاحیت میں اضافہ متوقع معاہدے کے تحت موجودہ سہولیات کی اپ گریڈیشن اور توسیع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کو عالمی میری ٹائم گیٹ وے بنانے کیلئے پرعزم ہیں بین الاقوامی کمپنیوں سے شراکت داری پاکستان کی سمندری معیشت ترقی کرے گی۔