حج 2026 ، سرکاری حج سکیم کے حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط 3 سے 10 نومبر تک وصول کی جائے گی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حج 2026 کے سرکاری حج سکیم کے حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط 3 سے 10 نومبر تک وصول کی جائے گی۔حج واجبات 14 منتخب بینکوں میں جمع کروائے جا سکیں گے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور حج اخراجات کو کم سے کم سطح پر رکھنے کے لئے پیکیج پر کام کر رہی ہے جس اعلان جلد کیا جائے گا ۔ ڈبل بیڈ فیملی روم منتخب کرنے والوں کو لازمی اضافی 2 لاکھ روپے فی کس جمع کرانا ہوں گے۔

ٹرپل بیڈ فیملی روم کا انتخاب کرنے والوں کو اضافی 67 ہزار روپے فی کس ادا کرنا ہوں گے۔حج درخواست گذار دوسری قسط جمع کرواتے وقت پیکج تبدیل بھی کروا سکیں گے۔ دوسری قسط کی وصولی کے بعد حج پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔دوسری قسط بر وقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی۔ منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاونٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔