محمد حنیف عباسی کا وطن کے محافظوں کو خراجِ عقیدت، 23 شہداء اور پاک فوج کی قربانیوں کو قوم کا سلام

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپوں میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 23 پاکستانی جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قربانیاں وطن عزیز کی بقا اور سلامتی کی ضمانت ہیں، اور پوری قوم ان سپوتوں کی شجاعت پر ناز کرتی ہے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ “ہم ان 23 شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایسے جری اور وفادار بیٹے پیدا کیے، جنہوں نے مادرِ وطن پر اپنی جان قربان کر دی انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے 200 سے زائد خوارج کو واصلِ جہنم کرنا ایک عظیم کارنامہ ہے، اور قوم افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
“ہم اپنے شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے”، وزیر ریلوے نے دوٹوک انداز میں کہا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں اور انشاءاللہ دہشت گردی کی اس ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے گا محمد حنیف عباسی نے فیلڈ مارشل کو خراجِ فخر پیش کرتے ہوئے کہا کہ “ہم ایک بار پھر فیلڈ مارشل کو پوری قوم کی جانب سے سلامِ فخر پیش کرتے ہیں، جنہوں نے جرات اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی انہوں نے مزید کہا کہ قوم اپنے غیور سپاہیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک دشمن عناصر کی ہر سازش کو مل کر ناکام بنائے گی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کا جذبۂ قربانی اور بہادری** قوم کے دلوں میں راسخ ہے، اور جب تک ایک بھی پاکستانی زندہ ہے، دشمنوں کی ناپاک سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں۔