ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت اہم میٹنگ کا انعقاد۔

اسلام آبا د (کرائم رپورٹر )ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت اہم میٹنگ کا انعقاد میٹنگ میں سیف سٹی کیمرہ جات کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی کو یقینی بنانے،ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے،تفریح گاہوں، مارکیٹوں، شہر بھر کے اہم مقامات اور دیگر عوامی جگہوں کی سرویلنس کو مزید موثر بنانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا،میٹنگ میں ایس ایس پی سیف سٹی ڈاکٹر محمد اقبال ،ڈائریکٹر آئی ٹی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی،میٹنگ میں سیف سٹی کیمرہ جات کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی کو یقینی بنانے،ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے،تفریح گاہوں، مارکیٹوں،شہر بھر کے اہم مقامات اور دیگر عوامی جگہوں کی سرویلنس کو مزید موثر بنانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے ،انہوں نے ورچوئل پولیس افسران کو جرائم پیشہ گروہوں کی بروقت نشاندہی کرنے اور انکی گرفتاری کیلئے تحرک کو تیز تر کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں .

ڈی جی سیف سٹی نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر موصول ہونیوالی جرائم سے متعلق کالز پر فوری ریسپانس کرنے کے ساتھ ساتھ کیمرہ جات سے فی الفور مجرمان کے روٹ ٹریس کرنے، انکے حلیہ جات محفوظ کرنے اور فیلڈ افسران کو انکی لوکیشنز سے متعلق اپڈیٹ رکھا جائے تاکہ جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے،انہوں نے مزیدکہا کہ ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کیلئے سیف سٹی کیمرہ جات پر موجود آپریٹرز کو متحرک رکھا جائے تاکہ فاقی دارالحکومت میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھا جاسکے.