اسلام آباد (کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا زیر التواءمقدمات کی تفتیش ،تفتیشی امور ،جرائم کے تدارک اور دیگر امور کا جائزہ آئی جی اسلام آباد نے تفتیش کو جدید خطور پر استوار کرنے ،جرائم کے تدارک ،موثر گشت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے احکامات جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹر ل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوئے ،جن میں اے آئی جی لیگل محمد طاہر کاظم ،ایس ایس پی انوسٹی گیشنز محمد عثمان طارق بٹ ، ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان سمیت ،زونل ایس پیز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی، آئی جی اسلام آباد نے زیر التواءمقدمات کی تفتیش میں پیش رفت، تفتیشی امور، قانونی پہلوو¿ں ،جرائم کے تدارک، نگرانی کے نظام، گشت کے عمل اور لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے سینئر پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات کی تفتیش پیشہ وارانہ مہارت، شفافیت اور شواہد کی بنیاد پر مکمل کی جائے، تاکہ بروقت انصاف کی فراہمی اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے .

جرائم کی بیخ کنی، مو¿ثر گشت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لئے تمام زونل ٹیمیں بھرپور ذمہ داری، پیشہ وارانہ مہارت اور ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں،آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں ،ایس پی ٹریفک اور دیگر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی،سی ٹی او اسلام آباد نے آئی جی اسلام آباد کو لائسنسنگ مہم فیز ون اور فیز ٹو کے متعلق تفصیلاً بریفننگ دی،انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اس مہم کے دوران ریکارڈ 01لاکھ50ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس پراسیس کئے ،جس کی وجہ سے شاہراو¿ں پر لائسنس ہولڈرز کی شرح 54 سے 80 فیصد تک پہنچ چکی ہے،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ شرح 90 فیصد تک پہنچانی ہے،ٹریفک آفیسرز عوام الناس کو سڑکوں پر بھرپور سہولیات فراہم کرنے، اچھے رویے اور پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،انہوں نے اس مہم میں حصہ لینے والے تمام افسران و جوانوں کو شاباش بھی دی،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کیپیٹل پولیس کالج میں انوسٹی گیشن کے حوالے سے پولیس افسران کو لیکچر بھی دیا .

انہوں نے لیکچر میں تفتیش کے آغاز، کرائم سین کی حفاظت و شواہد کے حصول، مختلف تحقیقی طریقہ کار اور سائنسی تکنیکوں کے استعمال پر تفصیلی گفتگو کی،انہوں نے پیشہ ورانہ مہارت، شواہد کے درست تجزیے، تفتیشی معیار میں بہتری اور مقدمات کے چالان کی بروقت عدالت میں جمع کرانے کی اہمیت پر زور دیا،انہوں نے مزید کہا کہ جدید اور سائنسی بنیادوں پر کی جانے والی مو¿ثر تفتیش انصاف کی فراہمی اور پولیس کے وقار میں اضافے کی ضامن ہے.


