ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کا تھانہ کھنہ کا دورہ

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کا تھانہ کھنہ کا دورہ فرنٹ ڈیسک،ریکارڈ روم اور حوالات سمیت تھانہ جات کے ہر سیکشن کا معائنہ کیا،شہریوں سے ملاقات کی،شہریوں کو تھانہ میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، فرنٹ ڈیسک اور تھانے کی فوری بہتری کیلئے احکامات جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے تھانہ کھنہ کا دورہ کیا، انہوں نے تھا نہ کے ریکا رڈ سمیت فرنٹ ڈیسک اور حو الا ت کا معائنہ کیااور حو الا ت میں بند ملزمان کا ڈیٹا بھی چیک کیا، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے شہر یو ں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریا فت کئے،انہوں نے متعلقہ افسران کو شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے احکا ما ت بھی جا ری کئے.

اس مو قع پر ایس ایس پی آ پریشنز نے تمام افسران کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ وہ تھا نے میں آ نے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، خصوصا بزرگ شہر یو ں، عورتو ں اور بچوں کے سا تھ نا روا سلوک یاغیر مناسب رویہ ہر گز برداشت نہیں کیا جا ئے گا، انہوں نے پولیس افسران کو مزید ہدایات دیں کہ وہ پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر اور انکو درپیش مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں.