اسلام آباد (کرائم رپورٹر)نیشنل پولیس فاونڈیشن کے زیراہتمام دوسری “این پی ایف ویژن اینڈ پراگریس کانفرنس 2025 “گجرات میں منعقد کانفرنس میںپولیس افسران، تاجروں، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کانفرنس کا مقصد نیشنل پولیس فاونڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں سے عوام کو آگاہ کرنا اور پولیس و کمیونٹی کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں نیشنل پولیس فاونڈیشن کے زیراہتمام دوسری “این پی ایف ویژن اینڈ پراگریس کانفرنس 2025 “کاگجرات میں شاندار انداز میں انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس افسران، تاجروں، طلباءاور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کانفرنس کا مقصد نیشنل پولیس فاونڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں سے عوام کو آگاہ کرنا اور پولیس و کمیونٹی کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا تھا، کانفرنس کے دوران شرکاءکو این پی ایف کے جدید ہاوسنگ پراجیکٹس، این ای ایس اسکول سسٹم، ایگری بزنس کی مصنوعات، سکیورٹی سروسز اور پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی.

اس موقع پر نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن کے تمام شعبہ جات کے متعلقہ افسران نے اپنے شعبوں میں جاری منصوبوں، مستقبل کی حکمتِ عملی اور عوامی سہولت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی، کانفرنس کے دوران فاونڈیشن کی جانب سے جدید ہاوسنگ پراجیکٹس، تعلیمی منصوبوں، مالیاتی نظم و نسق میں شفافیت اور سروس ڈیلیوری کے نئے طریقہ کار پر خصوصی توجہ دی گئی،شرکاءنے نیشنل پولیس فاونڈیشن کی کارکردگی، ترقیاتی ویژن اور عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے اسے پولیس افسران، ملازمین اور شہریوں کے لئے امید کی نئی کرن قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ این پی ایف کی یہ کاوش نہ صرف ادارے کی ساکھ کو مضبوط بنا رہی ہے بلکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو بھی مزید مستحکم کر رہی ہے.

کانفرنس کے اختتام پر ڈائریکٹر ہاوسنگ/ایڈمن سید علی محسن اور ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالقیوم گوندل نے شرکاءاور چیمبر آف کامرس کے نمائندگان کاخصوصی طور پر شکریہ ادا کیا،ایم ڈی سید علی ناصررضوی نے کہا کہ نیشنل پولیس فاونڈیشن اپنے ویژن کے مطابق ایک محفوظ، خوشحال اور جدید پاکستان کے قیام کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے.

