کراچی(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے کراچی زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ کارروائی ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت اور ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل و اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی مشترکہ کوششوں سے عمل میں آئی۔
گرفتار ملزمان پرویز کھانانی اور عمران خان ہیں، جنہیں کراچی کے گل پلازہ شاپنگ سنٹر اور طارق روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزمان بغیر لائسنس کے کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے اور ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 30,500 امریکی ڈالر، موبائل فون اور چیک بکس برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں، تاہم ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے۔ ایف آئی اے نے مزید چھاپے مار کر ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

