اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر ) ایف آئی اے نے پنجاب کے صوبائی وزیر تعمیرات و موصلات ملک صیہب احمد بھرتھ کے مبینہ بھائی اور وزیر وزارت امور کشمیر کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے جہلم میں کشمیری پناگزینوں کے لیے مختص کروڑوں کے پلاٹوں کی غیر الاٹمنٹ اور ریکارڈ میں میں رد و بدل کا معا ملہ ، با اثر تحصیل دار ملزم ند یم برتھ کا عدالت سے ورانٹ گر فتاری جاری ہو نے کے با وجود ایف اآئی اے کا پر ٹوکول پانچ ماہ بعد بھی کو گر فتار نہ کیا مقد مہ کی تفتیش ماتحت ملازمین کو گر فتار کر کے معا ملہ گول با اثر تحصیل دار کو کھلی چھٹی ، ایف آئی اے کے مقدمہ میں تین گرفتار .
ملزمان نے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کو دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ رجسٹریاں سب رجسٹرار ندیم برتھ نے کیں جوپنجاب کے صوبائی وزیر تعمیرات و موصلات ملک صیہب احمد بھرتھ کا بھائی ہے ،جس پر ایف آئی اے نے وارنٹ گر فتاری لے کر کاروائی شروع کر دی تاہم پانچ ما گزر گئے لیکن ملزم گر فتا ر نہ کیا بلکہ پرو ٹوکول دیا جا رہا ہے معا ملہ یہاں نہیں روکا فراڈ کے مقد مہ میں ملوث ملزم کو پنجاب حکومت نے ترقی سے کر حافظ آباد میں تعینات کر دیا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد مقد مہ نمبر 17ََِ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کشمیری پناہ گزینوں کو راٹھیاں کالونی، جہلم میں وزارت برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور کی طرف سے الاٹمنٹ کی گئی تھی۔
مذکورہ الاٹمنٹ ابتدائی الاٹمنٹ ڈیڈ کے مطابق صرف کشمیری مہاجرین کے لیے تھیں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی تصدیق کے مطابق یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مذکورہ پلاٹوں کی منتقلی/رجسٹریشن کے لیے مجاز فورم وفاقی حکومت سے منظوری نہیں لی گئی تھی۔اس کے علاوہ غیر جموں و کشمیر پناہ گزینوں کے حق میں سب رجسٹرار، دینہ، ضلع جہلم کے دفتر کے ذریعے غیر قانونی رجسٹریاں کی گئیں اور تمام کارروائی ٹرانسفر ڈیڈز کی غیر قانونی رجسٹریشن کے ذریعے کی گئی۔انکوائری مکمل ہونے پر وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان افسران ناصر حیات اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹو آفیسر2 اور مقصود احمد اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹو آفیسر 3سمیت جہلم پنجاب کے اس وقت کے آفیسر ریونیو آفیسر و تحصیل دار ندیم برتھ ، اسوقت کے تحصیل دار شیخ جمیل وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا ایف آئی اے نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے تین افسران ایڈمنسڑیٹیو آفیسر2 ناصر حیات، ایڈمنسڑیٹو آفیسر3 مقصود احمد اور اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر عبداللّٰہ خان کو گرفتار کر تھا دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ رجسٹریاں سب رجسٹرار ندیم برتھ نے کیں جو پنجاب کے صوبائی وزیر تعمیرات و موصلات ملک صیہب احمد بھرتھ کے مبینہ بھائی ، جس پر ایف آئی اے نے ندیم برتھ کی گر فتاری کے لئے ورانٹ گر فتاری تو لیا لیکن مبنی طور پر معا ملات طے کر کے خامو شی اختیار کر لی.
کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے ملزم ند یم برتھ سے کیس کی ضمانت کے حوالے سے را بطہ کیا تو ان کا موقف تھا کہ وہ کیس کے حوالے سے ابھی نہیں بتا سکتے بعد میں تفصیل سے بتادیں گئے۔یاد رہے کہ با اثر تحصیل دار ملزم ند یم برتھ پنجاب کے صوبائی وزیر تعمیرات و موصلات ملک صیہب احمد بھرتھ کا بھائی ہےایف آئی اے نے ملزم کو کھلی چحٹی سے رکھی ہے۔

