ڈی آئی جی سیف سٹی /ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت اہم میٹنگ کا انعقاد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی سیف سٹی /ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت اہم میٹنگ کا انعقاد میٹنگ میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے، اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی عملداری کو یقینی بنانے اور عوام کے ساتھ شائستگی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کیں،جبکہ ٹریفک سے متعلقہ دیگر امور کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سیف سٹی /ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد حمزہ ہمایوں ،ایس پی ٹریفک ماجد اقبال ،ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف عباس ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف سٹی عباس مہدی اور ٹریفک زونل ڈی ایس پیز نے شرکت کی ،ڈی آئی جی سیف سٹی /ٹریفک نے تمام افسران کو ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے، اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی عملداری کو یقینی بنانے اور عوام کے ساتھ شائستگی سے پیش آنے کے احکامات جاری کئے ،انہوں نے زونل ڈی ایس پیز کو اپنے اپنے زون میں ٹریفک کی روانی کو ہر ممکن طور پر بحال رکھنے کی ہدایت بھی کی .

ڈی آئی جی سیف سٹی /ٹریفک نے مزید کہا کہ شہر کے اندرونی، داخلی اور خارجی راستوں پر سیف سٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن سے 24/7نہ صرف مشکوک عناصر ،سرگرمیوں اور افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے بلکہ ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے بھی بھر پور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،اسکے علاو¿ہ شہر میں داخل ہونیوالی تمام گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ سرویلنس کے نظام کو مزید تیز تر کیا جا رہا ہے تاکہ جرائم کا بروقت خاتمہ ممکن بنایا جا سکے،انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع “پکار “15- یا ون انفو ایپ پر دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جاسکے۔