آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا تاجر کمیونٹی کے وفد سے ملاقات

اسلام آباد( کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا تاجر کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کی ملاقات میں مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کے حفاظتی اقدامات، ٹریفک انتظامات ، تجاوزات و غیر قانونی سٹالز، پولیس اور کاروباری کمیونٹی کے درمیان باہمی تعاون سمیت دیگر متعدد معاملات زیر بحث لائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں تاجر رہنما اجمل خان بلوچ کی قیادت میں تاجر کمیونٹی کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی، ملاقات میں مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کے حفاظتی اقدامات، ٹریفک انتظامات، تجاوزات و غیر قانونی سٹالز، پولیس اور کاروباری کمیونٹی کے درمیان باہمی تعاون سمیت دیگر متعدد معاملات زیر بحث لائے گئے، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے تجارتی مراکز کی سکیورٹی، ٹریفک انتظامات اور غیر قانونی پارکنگ و دیگر مسائل کے حوالہ سے باہمی تعاون سے موثر اقدامات بروئے کار لانے کی یقین دہانی کروائی اور مارکیٹ سکیورٹی کی موثر فیلڈ نگرانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایس پی ڈولفن خالد محمود کو خصوصی ٹاسک تفویض کیے .

آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن وا مان کو قائم کرنا اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، کسی بھی عناصر کو شہر کے امن میں خلل ڈالنے ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، اس موقع پر وفد نے امن و عامہ کے قیام کیلئے اسلام آباد پولیس کی انتھک محنت اور کاوشوں کو بھی سراہا اور سکیورٹی سمیت دیگر تمام اہم معاملات میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی.