اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکے میدانی اضلاع میں سموگ جبکہ رات /صبح کے اوقات میں چند مقامات پردھند چھائی رہی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی09، سکردومنفی06، بگروٹ منفی 04، گوپس اور گلگت میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

